پاکستانتازہ ترین

پی پی نے حکومت سمیت سیاسی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد(بیوروچیف)پیپلز پارٹی نے جوڈیشل کمیشن، انتخابی اصلاحات اور پاک چین اقتصادی راہدداری کے معاملات پر مشاورت کے لیے حکومت سمیت سیاسی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ تحریک انصاف بھی اجلاس میں شرکت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں حکومت سمیت تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جمیعت علمائے اسلام ف، اے این پی، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ق کے رہنماوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محود قریشی نے بتایا کہ آصف زرداری نے عمران خان سے رابطہ کیا ہے اور اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وہ اسد عمر اور شفقت محمود کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس آج رات 8بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker