پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی کا مبینہ بےقاعدگیوں سےمتعلق الیکشن کمشنرکو خط

کراچی(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی نے مبینہ بےقاعدگیوں سےمتعلق الیکشن کمشنرکو ایک اورخط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ این اے 246 میں صبح سےبےقاعدگیاں جاری ہیں،الیکشن کمیشن خاموش ہے، کے ڈی اےاسکول میں پولنگ اسٹیشن نمبر11،12،13اور14 میں 11بجے پولنگ شروع ہوئی، پولنگ اسٹیشن 99 میں بیلٹ باکسزکی سیل ٹوٹی ہوئی ہےاورعملہ توجہ نہیں دے رہا، پولنگ کا عملہ ایم کیوایم کی مرضی سےلگایاگیااورجان بوجھ کرتاخیرکی گئی، پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع کرنے کا مطلب رات دیر تک پولنگ ہوتی رہے ۔ اس سے قبل جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم کا جیونیوز سے گفتگو میں کہنا تھاکہ بعض پولنگ اسٹیشنز سے بدانتظامی اور ووٹرز کو مشکلات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں تاہم سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button