پاکستانتازہ ترین

این اے 246 ضمنی انتخاب، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

کراچی(نمائندہ خصوصی)این اے 246 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی، عزیز آباد کا سلطان کا فیصلہ چند گھنٹوں میں ہوجائے گا، متحدہ کے کنور نوید جمیل، پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل اور جماعت اسلامی کے راشد نسیم کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کیلئے 213 پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اور پولیس کی سخت سیکیورٹی میں ہزاروں ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، مقررہ ووٹ ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنز میں ووٹرز کا داخلہ بند کردیا گیا جبکہ اسٹیشنز میں موجود افراد ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں، مختلف اسٹیشنز میں ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا، کامیاب امیدوار کا فیصلہ چند گھنٹوں میں ہوجائے گا۔ ووٹنگ کے دوران کئی پولنگ اسٹیشنز پر مخالفین کے حمایتی آمنے سامنے آئے اور اپنے امیدواروں کے حق میں نعرے لگائے تاہم کوئی ناخوش واقعہ پیش نہیں آیا۔رینجرز نے دھاندلی، انتخابی عملے کو دھمکیوں اور بدنظمی کے الزام میں کئی افراد کو حراست میں لیا، جن میں پریذائیڈنگ افسر بھی شامل ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ انتخابی عمل انتہائی سست رکھا جارہا ہے جس کے باعث ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس لئے پولنگ کا وقت 3 گھنٹے بڑھایا جائے، تاہم الیکشن کمیشن نے متحدہ کا مطالبہ مسترد کردیا۔ انتخابی دھاندلی سے متعلق جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں شکایات بھی درج کرائیں۔پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے متحدہ کے کنور نوید جمیل کی کامیابی پر نائن زیرو جا کر مبارکباد دینے کا اعلان کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  پرویز مشرف کی گرفتاری کے عدالتی حکم پر عمل کیا جائیگا، عارف نظامی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker