تازہ ترینعلاقائی

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑا کی پرنسپل گریڈ 20میں اپ گریڈ۔پروفیسرظفرعلی ٹیپو نے چارج سنبھال لیا

prof zafarاوکاڑا(محمد مظہر رشید) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑا کی پرنسپل سیٹ گریڈ 20میں اپ گریڈ۔پروفیسرظفر علی ٹیپو نے چارج سنبھال لیا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑا کی پرنسپل سیٹ گریڈ 20میں اپ گریڈ پہلے یہ سیٹ 19گریڈ کی تھی جس کے پرنسپل پرفیسر ظفر علی ٹیپو جوکہ بیس گریڈ کے ہیں یہاں اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے پنجاب گورنمنٹ نے پرنسپل سیٹ کو گریڈ 20میں اپ گریڈ کر دیا ہے جس پر اساتذہ،طلبا وطالبات ،سیاسی ،سماجی،مذہبی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہے پروفیسرظفر علی ٹیپو نے چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مجھے یہ جو عزت ملی ہے یہ سب میری ماں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے میں شکر گزار ہوں گورنمنٹ آف پنجاب کا جس نے اساتذہ کے اس دیرینہ مطالبے کو پورا کیا سماجی کارکن و صحافی محمد مظہر رشید،سابق صدر پریس کلب شہباز ساجد،سینئر صحافی و نمائندہ پی ٹی وی ذوالفقار علی اٹھوال ،جنرل سیکرٹری اوکاڑا پریس کلب شفیق لرحمن شیخ ،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اوکاڑا رائے اعجاز الحق ایڈووکیٹ،چیئر پرسن فری لیگل ایڈ مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے پروفیسر ظفر علی ٹیپو کو گریڈ بیس میں چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے *

یہ بھی پڑھیں  تو حید کادعویٰ محبت رسول کے بغیر پورانہیں ہوتاہے،الشیخ محمد عبد الباری چشتی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker