تازہ ترینکھیل

سچن ٹنڈولکر 24اپریل کو اپنی 45ویں سالگرہ منا رہے ہیں

ممبئی(نمائندہ سپورٹس)دنیائے کرکٹ کے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر 24اپریل کو اپنی 45ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ اور اپنے پورے کیریئرمیں بیٹسمینوں کے چھکے چھڑانے والے بھارتی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر 24اپریل کو اپنی 45ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ مراٹھی ناول نگار کے گھر 24اپریل 1973کو پیدا ہونے والے بچے کا نام جب سچن رامیش ٹنڈولکر رکھا گیا، تو کسی کو اندازہ نہ تھا کہ یہ نام پوری دنیا میں اپنے کام سے پہچانا جائے گا۔ غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک سچن ٹنڈولکر نے صرف 17سال کی عمر میں دنیائے کرکٹ میں قدم رکھا اور اپنا پہلا ہی ٹیسٹ میچ پاکستان کے خلاف کراچی میں کھیلا۔ 1989میں دنیائے کرکٹ میں داخل ہونے والے اس ستارے نے پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور ریکارڈ پر ریکارڈ قائم کرتا چلا گیا۔ اس دوران سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ کی دنیا کے لٹل ماسٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ 24سالہ کرکٹ کا شاندار کیریئر رکھنے والے سچن ٹنڈولکر نے 200ٹیسٹ میچز، 463ایک روزہ اور صرف ایک ٹی ٹوینٹی میچ میں شرکت کی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 15921جبکہ ایک روزہ میچز میں 18426رنز بنانے والے اس ستارے نے سال 2012میں کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button