تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا طرہ امتیاز بنایا،جیت کر حلقہ کی خدمت جاری رکھیں گے،مصری خان

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / نا مہ نگار)مسلم لیگ ن وارڈ نمبر دو کے امیدوار برائے کونسلر ملک مصری خان نے کہا ہے کہ عوام کو قبضہ مافیا ، چور لٹیروں سے نجات دلاکر حلقہ میں تعمیر و ترقی کے نئے باب کا آغاز کریں گے،ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا طرہ امتیاز بنایا ،جیت کر حلقہ کی خدمت کا تسلسل جاری رکھیں گے،عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارنے والوں کو گریبان سے پکڑونگا ،پہلے بھی جرات مندی سے عوامی حقوق کی جنگ لڑی ، کسی مقام پر عوام کا سرنگوں نہیں ہونے دونگا،حلقہ عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے پہلے سے بڑھ کر میری عزت اور حوصلہ افزائی کی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے نواب آباد چوک میں ایک عظیم جلسہ سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر انجمن تاجران نواب آباد مارکیٹ نے الیکشن میں ملک مصری خان کی مکمل حمائت کا اعلان کیا ، صدر انجمن تاجران نواب آباد قیصر بنگش نے کہا کہ پوری تاجر برادری ملک مصری خان کے ساتھ ہے کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، نام نہاد لیڈروں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے ،واہ کینٹ کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد بشیر نے بھی اپنی برادری سمیت ملک مصری خان کی حمائت کا اعلان کیا،جلسہ سے حاجی وزیر علی،شہزاد اقبال ،حکیم محمد یوسف،نذیر احمد،پرویز اعوان،قاری مطیع الرحمان ،و دیگر نے بھی خطاب کیا ، شہزاد اقبال نے واضح کیا کہ ہمارے خاندان کے افراد اور تمام دوست احباب ملک مصری خان کے ساتھ ہیں ، پروپیگنڈا کرنے والے منہ کی کھائیں گے،جلسہ میں جمیل آباد ، محبت آباد ، شاہد آباد ، قائد اعظم سٹریٹ،گلبرگ کالونی ، لیاقت آباد،و دیگر علاقوں کے افراد بھی شریک تھے ، ملک ظفر ، ملک اشرف پٹواری ، ملک سلیم نمبردار،ڈاکٹر عزیز، عبدالرحمان ، صوفی مجید،سلیم سعدی ،ارشد محمود ملک،ملک اشر ف،جہانزیب مغل ، شوکت بوبی ،فضل دین، حاجی یونس ،کے علاوہ لوگوں کا جم غفیر موجود تھا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button