تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:پاکستان پیپلز پارٹی واہ کینٹ کے صدر راجہ خسرو رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے

ٹیکسلا( نا مہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی واہ کینٹ کے صدر راجہ محمد خسرو رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے، مرحوم کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں علاقہ خانپور ممرال کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ، نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر راجہ عمران اشرف،سابق سنیٹر ممبر ایگزیکٹیو کونسل ملک حاکمین ، سینٹرل پیپلز سیکرٹریٹ کے انچارج عامر فدا پراچہ ، پی ٹی آئی کے پی کے کے سینئیر نائب صدر راجہ عامر زمان ، قوی شاہ کے علاوہ اہم سیاسی ، سماجی شخصیات کی شرکت،مرحوم نے ساری زندگی پیپلزپارٹی کے ساتھ اپنی نظریاتی وابستگی کا ثبوت دیا، آمرانہ دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں،مرحوم کا شماربے نظیر بھٹو شہید کے قریبی رفقاء میں سے تھا،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی واہ کینٹ کے صدر راجہ محمد خسرو گزشتہ روز قائد اعظم سٹریٹ نواب آباد واہ کینٹ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار رستم ممتاز خان کی کارنر میٹنگ میں شریک تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انکی حالت خراب ہوگئی انھیں فوری طبی امداد کے لئے پی او ایف ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر ثابت نہ ہوسکے اور راستہ میں ہی دم توڑ دیا ،دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا ،ادہر راجہ خسرو کے انتقال کی خبر نے واہ کینٹ کا سارا ماحول سوگوار کردیا ،مرحوم کا نماز جنازہ منگل کے روز دن ایک بجے انکے آبائی گاؤں ممرال ضلع ہری پور میں ادا کیا گیا ، نماز جنازہ میں سابق امیدوار قومی اسمبلی محمد فیصل اقبال، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی محمد صدیق خان،صدر پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن راجہ عابد نذیر کیانی،صدر پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا ملک نجیب الرحمان،راجہ مشتاق ، سید ضیا حسین شاہ،خواجہ وقار ، پیر سعید نقشبندی،عامر شہزاد المعراف باوا جی ،راجہ غلام مرتضیٰ ، رستم خان ، سردار وقاص عر ف گوگا خان،سید ظہیر الحسن شاہ ، سفیر خان،اسلم تصدق ،سجاد خان،خورشید اعوان،ملک عابد محمود،طار ق قادری ، واہ کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی الیکشن کے امیدواران ،واہ کینٹ ٹیکسلا ، حسن ابدال، خانپور ، حطار ، ہریپور کی صحافی برادری ،کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button