پاکستانتازہ ترین

عمران خان کا اعتراض مسترد، چیئرمین نادرا کا ڈی جی کو ہٹانے سے انکار

اسلام آباد(بیوروچیف)چیئرمین نادرا عثمان یوسف نے عمران خان کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے ڈی جی نادرا مظفر علی کو ہٹانے سے انکار کردیا، کہتے ہیں مصدقہ ثبوت کی عدم موجودگی میں کارروائی انصاف کے تقاضوں کیخلاف ہوگی۔چیئرمین نادرا عثمان یوسف کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نادرا ڈیٹا مظفر علی نے 2013ء کے الیکشن ٹریبونل سے متعلق معاملات میں حصہ لیا اور اب تک 38 رپورٹس فراہم کیں، ماضی میں ان کیخلاف کوئی شکایت بھی موجود نہیں، موجودہ صورتحال میں ان کو اس عہدہ سے ہٹانا انصاف کے تقاضوں کیخلاف ہوگا، عمران خان کے پاس ثبوت ہیں تو فراہم کریں۔چیئرمین نادرا کو لکھے گئے خط  پر ردعمل دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ان کا دباؤ نادرا پر نہیں صرف عمران خان پر ہے، لگتا ہے ان کا دباؤ اور بوجھ عمران خان سے برداشت نہیں ہورہا۔عمران خان نے چیئرمین نادرا کو لکھے گئے خط میں ڈی جی ڈیٹا نادرا پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، ان کا مؤقف تھا مظفر علی پر اسپیکر قومی اسمبلی کا دباؤ ہے انہیں تبدیل کیا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button