تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:عوام نے ہم پراعتمادکیا اس کا شکریہ ادا کرتےہیں،ظاہرے شاہ، آصف باجوہ

zahir shahasifڈسکہ(نامہ نگار)عوام نے پی ٹی آئی ،پی پی اور ق لیگ کو مسترد کر کے پاکستان مسلم لیگ کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب کر وا کر ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم ان کے مشکور ہیں اور انشاء اللہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے113سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم این اے صاحبزادہ سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ ،حلقہ پی پی130سے نومنتخب ایم پی اے محمد آصف باجوہ ایڈووکیٹ نے ڈسکہ شہر کے دورہ کے موقع پرشہریوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام نے میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف اور ہم پر جو اعتماد کیا ہے اور ہمیں اپنے قیمتی ووٹوں سے کامیاب کر وا کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم ان کے اعتماد پر پورے اتریں گے اور جو عوام سے وعدے کیئے ہیں ہم ان کو پورا کریں گے انہوں نے ڈسکہ شہرکی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈکٹیٹروں نے عوام کی ذہنوں میں سیاستدانوں کے خلاف زہر بھر دیا ، احسن اقبال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker