تازہ ترینکھیل

چیئرمین پی سی بی نے ناکامی کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد(نمائندہ سپورٹس)چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ ہم بنگلہ دیش میں ہارے نہیں بری طرح ہارے ہیں ، بنگلہ دیش میں شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے ، زمبابوے کی ٹیم کو مکمل سیکورٹی مہیا کرینگے۔وہ اسلام آباد میں پاکستان سویٹ ہومز میں کرکٹ گرائونڈ کے افتتاحی تقریب اور وہاں مقیم بچوں سے ملاقات کے لیے وہاں پہنچے۔ تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں شہریارخان کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ میں آرگنائزیشن ،کوچنگ اور فٹنس سمیت سسٹم میں خرابی ہے ،ہماری شکست کی وجہ بھی یہی ہے ، ہماری ٹیم میں نئے لڑکوں کو موقع نہیں دیا گیا، شہریارخان نے کہا کہ ہم ریجنل لیول پر کرکٹ اکیڈمیاں بنارہے ہیں ۔ تقریب سے خطاب میں شہریارخان کا کہنا تھا کہ سویٹ ہومز میں معصوم بچوں کوپناہ دینا خدمت خلق ہے، پی سی بی پاکستان سویٹ ہومز کی مالی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا،۔ اس موقع پر پاکستان سویٹ ہومز کے ایم ڈی زمرد خان نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہومز کا الحاق پی سی بی سے کیا جائے تاکہ کرکٹرز ہمارے بچوں کو تربیت دیں، زمرد خان نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہومز کا دائرہ کاربڑھائینگے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!