تازہ ترینعلاقائی

ڈی ایچ کیو اوکاڑہ میں معذوری سرٹیفکیٹ کیلئے معذورخوار،انتظامیہ کو بددعائیں

اوکاڑہ(پریس ریلیز )ڈی ایچ کیو اوکاڑہ میں معذوری سرٹیفکیٹ کیلئے معذورخوار،انتظامیہ کو بددعائیں معذورافراد کیلئے وہیل چیئرز ہیں نہ بیٹھنے کی جگہ ،معائنہ بورڈ کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے معذوروں کی دہائی ،معائنہ بورڈ ہر پندرہ دن بعد ہونا چاہئے اور وہیل چیئرز کا اہتما م کیا جائے قاسم علی ،ظفرسیال تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ جہاں پر معذورافراد کے سرٹیفکیٹ بنانے کیلئے معائنہ بورڈ بیٹھتا ہے وہاں پر معذورافراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے گزشتہ روز معائنہ بورڈ کا دن مقررتھا ایسے موقع پر وہاں پر معذورافراد کی کثیر تعداد موجود تھی مگر نہ تو ان کے بیٹھنے کا کوئی معقول انتظام تھا اور نہ ہی انتہائی حساس معذورافراد کیلئے کسی وہیل چیئر کا بندوبست کیا گیا تھا رہی سہی کسر شدید گرمی نے نکال دی تھی جس کی وجہ سے پیدا ہونیوالی انتہائی حبس نے معذوروں کی حالت انتہائی خراب کردی تھی معذورافراد نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ اور معائنہ بورڈ کا رویہ انتہائی تضحیک آمیز ہے یہ لوگ ہمیں اس طرح ٹریٹ کرتے ہیں جیسے ہم انسان نہیں بلکہ جانور ہوں ہم یہاں پر معذوری سرٹیفکیٹ کیلئے آتے ہیں مگر یہاں ہمیں معذوری سرٹیفکیٹ کی بجائے معذوری کے طعنے سننے کوزیادہ ملتے ہیں اس موقع پر موجود انجمن بحالی معذوراں ضلع اوکاڑہ کے سینئر نائب صدر قاسم علی اورجنرل سیکرٹری ظفرسیال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے متعدد بار اس اہم مسئلہ کی جانب ہسپتال انتظامیہ کی توجہ دلائی مگرانہوں نے ہمیشہ ہی بے حسی کا مظاہرہ کیا اور معذوروں کیلئے ایک وہیل چیئر تک کا بندوبست نہیں کیا گیا اور نہ ہی دیگر معذوروں کیلئے بیٹھنے کا کوئی انتظام ہوتا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ معائنہ بورڈ میں موجود ڈاکٹر علوی کا معذورافراد کے ساتھ رویہ بھی انتہائی غیر مہذبانہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اسی صورتحال کے باعث اکثرلوگ معذوری سرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے آتے ہی نہیں انہوں نے تجویز پیش کی کہ معائنہ بورڈ ایک ماہ میں کم از کم دوبار ہونا چاہئے اور معذورافراد کو صاف ستھرا اور معذوردوست ماحول دیاجانا چاہئے

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:آئی جی پنجاب کی ہدایات پر ڈی پی اواطہراسماعیل کی زیرصدارت ایک تربیتی ورکشاپ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker