تازہ ترینعلاقائی

دانش سکول ڈیرہ غازیخان،مردو خواتین اساتذہ کے انٹرویو24 مئی کوڈویژنل پبلک سکول میں ہوں گے

danish schoolڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے)دانش سکول ڈیرہ غازیخان کے دوسرے تعلیمی سیشن کیلئے مردو خواتین اساتذہ کے انٹر ویو جمعہ 24 مئی کو نوبجے صبح ڈویژنل پبلک سکول ڈیرہ غازیخان میں ہوں گے جس میں بوائز و گرلز ونگ کیلئے چھ مضامین کے تحریری ٹیسٹ میں کامیاب 25 سے زائد امیدوارشریک ہوں گے. یہ بات ڈی سی او علی بہادر قاضی نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں بتائی . ڈی سی اونے کہاکہ فنڈز ملتے ہی دانش سکول کا تعمیراتی کام تین ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا جبکہ سکول میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے ایکسپریس فیڈر کو دو ہفتے کے اندر فنکشنل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے. ڈی سی او علی بہادر قاضی نے کہا کہ دوسرے تعلیمی سیشن کیلئے تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیاب طلباؤطالبات کے والدین کی معاشی حالت کا سروے کر کے رپورٹ ایک ہفتے کے اندر پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں . اجلاس کوبتایاگیاکہ دانش سکول کا لاہور بورڈ کے ساتھ الحاق کردیاگیاہے . اجلاس کوبتایا گیاکہ ایکسپریس فیڈر کیلئے کھمبوں کی تنصیب اور دانش سکول میں وائرنگ مکمل کر لی گئی ہے . واٹر سپلائی ، سیوریج ، ٹربائن ، سٹاف کی رہائش گاہیں ، بوائزو گرلز ہاسٹلز اور دیگر تعمیراتی کام باقی ہیں جنہیں تین ہفتے کے اندر مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گا . اجلاس میں ای ڈی او فنانس ہیبت علی خان ، بوائز و گرلز ونگ کے پرنسپل کرنل (ر) افتخار احمد ، شبنم حسیب ،ایکسیئن واپڈا کنسٹرکشن غیاث محمود ، آر ای نیسپاک رشید احمد اور دیگر متعلقہ افسران موجو دتھے.

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:نوائے وقت کے نمائندے اور یونین آف جرنلسٹ کے صدر ااور اس کے پندرہ کس ساتھیوں کیخلاف چوری کا جھوٹا مقدمہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker