پاکستانتازہ ترین

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج شروع ہوگی

اسلام آباد:(بیوروچیف) گورنمنٹ اسکیم کے تحت حج2015 کے لیے درخواستوں کی وصولی آج 27اپریل سے شروع ہوجائیگی جو 8مئی تک جاری رہے گی۔حج درخواستوں کافیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے14 مئی کو ہو گا۔ درخواست گزارکے پاس نادراکا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ،31مارچ 2016 تک کارآمدمشین ریڈایبل پاسپورٹ یا پاسپورٹ بنوانے کے لیے جمع کرائی جانے والی درخواست کی رسید، ہلکے نیلے رنگ کے پس منظر میں 4×3 سینٹی میٹر سائز کی 12تصاویر اورواجبات کی رقم ہوناضروری ہے۔ خواتین اپناسر، بال، کان اورگلا ڈھانپ کرتصویر بنوائیں۔ ہر حاجی کے پاس سعودی عرب میں تقریباً 40دن قیام کے دوران روزمرہ اخراجات اور قربانی وغیرہ کے لیے کم ازکم 2ہزار ریال کاانتظام ہونا بھی ضروری ہے جس کابندوبست حاجی کوخود کرناہے۔ درخواست دہندہ کواپنا بلڈ گروپ بھی معلوم ہوناچاہیے جس کااندراج درخواست فارم کے ساتھ ساتھ سفرحج پرروانگی سے قبل حاجیوں کووزارت مذہبی امورکی طرف سے مہیا کیے جانے والے شناختی کارڈ میں بھی کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازیخان:کم پیمانہ کی وجہ پرالحسنین پٹرولیم ایجنسی علی پورکو سربمہر کردیاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker