تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:پاکستان راہ حق پارٹی آمدہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور فعال کر دار ادا کرئے گی

ٹیکسلا (نا مہ نگار) پاکستان راہ حق پارٹی آمدہ بلدیاتی انتخابات اور ٹیکسلا کی مقامی سیاست میں بھر پور فعال کر دار ادا کرئے گی ٹیکسلا کے تمام وارڈز اور یونین کونسل میں الیکشن میں حصہ لیا جائے گا ۔ پاکستان کی مظلوم عوام کو انکے حقوق دلوانے کے لئے راہ حق پارٹی ملک بھر میں آواز بلند کرئے گی ہماری سیاست خالص خدمت اور نظریات پر مشتمل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار راہ حق پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے صدر مفتی حیدر علی حیدری نے عثمانی ہاوس ٹھٹھہ خلیل روڈ ٹیکسلا میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کو اسکے حقیقی مقاصد سے روشناس کروانے اور صحیح معنوں میں ایک فلاحی مملکت بنانے کے لئے ملکی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ملک بھرمیں راہ حق پارٹی کی شاخیں قائم کی جارہی ہیں جوق جوق عوام راہ حق پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں جس سے ملک میں جاری سنی حقوق کی جنگ اب اسمبلیوں میں لڑی جائے گی مظلوموں کی آواز انشاء اللہ تعالی پاکستان کے تمام ایوانوں میں گونجے گی اسی سلسلہ میں سب سے پہلے آمدہ بلدیاتی الیکشن میں تمام یونین کونسلز سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ باکردار اور نڈر نوجوان قیادت میدان میں اتاری جائے گی جو کہ عوام کے حقیقی معنوں میں ترجمان ثابت ہوں گے مفتی حیدر علی حیدری نے مزید کہا کہ ہم نے اس سے پہلے جس پارٹی کا ساتھ دیا اصولو ں کی بنیاد میں دیا اور اپنے بیگانے جانتے ہیں کہ ہماری حمایت سے فیصلہ کن فرق پڑا آئندہ انشاء اللہ راہ حق پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی سفر کا آغاز کیا جائے گا ۔ اسموقع پر انکے ہمراہ راہ حق پارٹی ٹیکسلا کے رہنماء مولانا عمر فاروق صدیقی، عمر فاروق عثمانی زرگروحید الدین ، یاسر گجر ایڈوکیٹ ، قاری عبد الحکیم فاروقی ، کے علاوہ کارکنان و ذمہ داران کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر مفتی حیدرعلی و ذمہ داران نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کو مبارکباد پیش کی ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: پولیس کے لگے بیریل سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار خاتون ہلاک ،ٹریفک جام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker