بین الاقوامیتازہ ترین

نیپال میں ہلاکتیں 3200 سے تجاوز کر گئیں

کھٹمنڈو(ڈیسک نیوز)نیپال میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 3200 سے تجاوز کر گئیں جبکہ4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، متاثرہ افراد میں 10 لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔ 7.9 شدت کے آفٹر شاکس سے ایک بار پھر کٹھمنڈو سمیت کئی شہر لرز اٹھے، زلزلے سے ہونے والی تباہی و بربادی کے مناظرکی نئی فوٹیجز بھی جاری کردی گئی ہیں۔  دو روز قبل نیپال میں زمین پر 55 سیکنڈ کی جنبش نے چند لمحوں میںسارا منظربدل دیا، جیتے جاگتے انسان لمحوں میں لقمہ اجل بن گئے تو عالیشان عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ۔اب آبادیوں کی جگہ خیمہ بستیاں آباد ہیں اور ملبے کے ڈھیرتاحال لاشیں اور زخمی اگل رہے ہیں۔ خوف کا یہ عالم ہے کہ ہلکا سا آفٹرشاک بھی افراتفری مچادیتاہے اوردہشت زدہ نیپالی عوام گھروں سے باہرآجاتے ہیں۔ماؤنٹ ایورسٹ میں کوہ پیماؤں پرموت بن کرگرنے والے تودے کی فوٹیج بھی جاری کردی گئی ہے،پھنسے ہوئے 15 زخمی کوہ پیماؤں کو نکال لیا گیا ہے۔ نیپال کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ زخمیوں میں اب بھی کئی کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے، فوج اور دیگر ادارے ریسکیو کاموں مٰصروف ہیں، عالمی برادری کی جانب سے بھی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب 25 اپریل کو آنے والے زلزلے سے بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 60ہوگئی ہے

یہ بھی پڑھیں  مشرقی عورت اور ہمارا معاشرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker