تازہ ترینعلاقائی

پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن واہ کینٹ ، ٹیکسلا ، حسن ابدال کا ماہانہ اجلاس

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی/ نا مہ نگار )پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن واہ کینٹ ، ٹیکسلا ، حسن ابدال کا ماہانہ اجلاس ،پی اے ایف پی راولپنڈی اسلام آباد کے عہدیداران ، ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی فیصل آباد ،راولپنڈی کی خصوصی شرکت ،ڈاکٹر کو درپیش مسائل اور انکے سدباب کے لئے آراء لیں گئیں، پنجاب ہیلتھ ایند کئیر کمیشن کی جانب سے کلینکس کی رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن میں توسیع اور پاکستان میڈیکل اینڈ دینٹل کونسل کی کلینکل کریڈٹ آورز کی تاریخ میں توسیع پر سنٹرل صدر پنجاب پی ایے ایف پی ڈاکٹر طارق میاں کو خراج تحسین پیش کیا گیا،ڈاکٹر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میجر ڈاکٹر عبدالکریم سرپرست پی اے ایف پی اسلام آباد راولپنڈی نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ اینڈ کئیر کمیشن کی جانب سے ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے اس فورم سے مشترکہ کاوشوں کا آغاز کیا گیا ہے،جس کے سود مند نتائج مل رہے ہیں،ڈاکٹر آصف صلاح الدین صدر پی اے ایف پی اسلام آباد راولپنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ دینٹل کونسل کی کلینکل ہاورز کی بنیادی ریکوائرمنٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد راولپنڈی واہ ٹیکسلا اور حسن ابدال میں کلینکل مٹینگز کا انعقاد کر رہے ہیں، علاوہ ازیں ڈاکٹرز اور مریضوں کے مابین بہترین روابط استوار کرنے کے لئے بھی کاوشیں کی جارہی ہیں،ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی فیصل آباد ، شفیق خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بغیر ارونٹی ادویات کی فروخت غیر قانونی ہے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کام عطائیوں کو چیک کرنا نہیں بلکہ ادویات کی کوالٹی کو چیک کرنا ہے،اور ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کرنا مقصود ہے جو غیر معیاری ادویات کی ترسیل کر کے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں ،چیک اینڈ بیلنس کے مربوط نظام کے تحت ہر جگہ اسکا بھرپور کاونٹر ہورہا ہے ،انکا کہنا تھا کہ پنجاب ہیتھ اینڈ کیئر کمیشن پنجاب اسمبلی سے ڈرگ ایکٹ منظور ہونے کے بعد نہ صرف عطائی ڈاکٹرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کرسکتی ہے بلکہ پریکٹیشنرز کی قانونی حیثیت کو بھی چیک کرے گی، اس ضمن میں کوئی بھی شہری عطائیوں ڈاکٹرز کی بابت پنجاب ہیتھ اینڈ کئیر کمیشن کو اپنی شکائت درج کرسکتا ہے،جبکہ ڈاکٹر ز کی نیگلی جنسی کو بھی رپورٹ کرایا جاسکتا ہے ،انکا کہنا تھا کہ قانونی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹرز سے ہمارا چولی دامن کا ساتھ ہے بہت سارے امور میں وہ ہماری رہنمائی کرسکتے ہیں ، مشاورت اور باہمی روابط کا عمل جاری رہنا چاہئے اس سے مزید بہتری کے امکانات روشن ہونگے ،جائز شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا ،ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ضلع راولپنڈی سلیم بٹ کا کہنا تھا کہ فارماسسٹ اور ڈاکٹرز دونوں کا مشن ایک ہے بنیادی مقصد مریضوں کو کوالٹی والی ادویات کی فراہمی ہے،ہم ضرور ڈرگ ایکٹ کے تحت عطائیوں کے خلاف کاروائی کرسکتے ہیں ،اجلاس سے سرپرست اعلیٰ پی اے ایف پی واہ کینٹ ٹیکسلا حسن ابدال ڈاکٹر شاہد نواز ملک ، صدر ڈاکٹر سید اسد علی ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر الہیٰ بخش اعوان چائلڈ سپیشلسٹ ،و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اجلاس میں ،ڈاکٹر شاہد نسیم نائب صدر،ڈاکٹر عبدالمالک برقی ،ڈاکٹر احمد اقبال کلینکل میٹنگ کوآرڈینٹر،ڈاکٹر میر اختر،ڈاکٹر نعیم اختر،ڈاکٹر طاہر،ڈاکٹر شجاعت،ڈاکٹر زاہد خواجہ،ڈاکٹر نیلم،ڈاکٹر آسیہ،ڈاکٹر بینش،ڈاکٹر سحرش،ڈاکٹر مہوش،ڈاکٹر افشاں سجاد،ڈاکٹر کرنل محمد شاہد میڈیکل سپیشلسٹ،ڈاکٹر آئیون بھٹی،ڈاکٹر سید بھٹی،ڈاکٹر جہانگیر انجم میڈیکل سپیشلسٹ،ڈاکٹر اجمل رانا ریڈیالوجسٹ ،ڈاکٹر میجر (ر) شاہد،ڈاکٹر اقصیٰ ،لیگل ایڈوائزر طاہر اعجاز ملک ایڈووکیٹ،ڈینٹل سرجن ڈاکٹر طارق ،واہ کینٹ ٹیکسلا کے سینئیر جرنلسٹس بھی موجود تھے اس موقع پرکریڈٹ ہاورز کلینکل میٹنگز میں شمولیت پر ڈاکٹر اسد علی،ڈاکٹر شاہد نواز ملک،،ڈاکٹر طاہر ، ڈاکٹر میر اختر،ڈاکٹر نعیم اختر،ڈاکٹر فیصل امیر،ڈاکٹر اقصیٰ کو سرٹیفیکٹ دیئے گئے،جنرل سیکرٹری پی اے ایف پی واہ کینٹ ٹیکسلا حسن ابدال ڈاکٹر الہیٰ بخش اعوان نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ پاکستان ایکڈمی آف فیملی فزیشن کی کاوشوں کا ثمر ہے کہ پنجاب ہیلتھ اینڈ کئیر کمیشن کی جانب سے کلینکس کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ،جبکہ کلینکل کریڈٹ ہاورز کے ضمن میں بھی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے،کلینکس کی رجسٹریشن میں 30 جون 2015 جبکہ کلینکل کریڈٹ ہاروز کی تاریخ 31 دسمبر 2014 سے بڑھ کر 31 دسمبر 2015 ہوگئی ہے اسکا تمام کریڈت سینڑل صد پنجاب پی اے ایف پی ڈاکٹر طارق میاں کو جاتا ہے جنکی ذاتی کاوشوں سے ان مسائل کا سدباب ہوا ،انھوں نے اجلاس میں شمولیت پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker