تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازی خان:انتخابات میں ہار کا دکھ،مخالفین کے گھروں پر فائرنگ

dg-khanڈیرہ غازی خان(جنید ملک سے)انتخابات میں ہار کا دکھ،مخالفین کے گھروں پر فائرنگ۔رات 12بجے دوموٹر سائیکل سواروں نے کلاشنکوف کے برسٹ مارئے۔ کھوسہ سرداروں کے ایماء پر انکے حواری غنڈہ گردی کررہے ہیں متاثرین کا الزام۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بارہ بجے موٹر سائیکل ہنڈا 125پر سوار دو افراد جنہوں نے اپنے چہروں کو کپڑئے سے ڈھانپ رکھا تھا آئے اور سابق وائس چیرمین بلدیہ شیخ احسان الحق اور سابق کونسلر شیخ عبدالغفار عرف گنجا کے گھروں پر کلاشنکوف سے اندھادھند فائرنگ کی جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اس پر احتجاج کرتے ہوئے شیخ برادری کے سینکڑوں افراد نے آج کلمہ چوک پر ٹائروں کو آگ لگاکر اور گیٹ بند کرکے سڑک کو بند کر دیا۔اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیخ منیر ،شیخ سرفراز اللہ والا اور شیخ حاجی محمد علی پان والا نے کہا کہ کھوسہ گروپ انتخابات میں شکست سے بدحواس ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور ہمارے گھروں پر فائرنگ بھی کھوسہ سرداروں کی آشیر باد سے ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی اس سلسلہ میں کارکردگی انتہائی ناقص اور جانبدارانہ ہے۔مظاہرین نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا کہ فائرنگ کے زمہ داروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ایس ایچ او سٹی کو معطل کیا جائے وگرنہ بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔رابطہ کرنے پر ایس ایچ او سٹی جان محمد نے کہا کہ متاثرین تھانے میں شکایت درج کرائیں تو پولیس اس پر کاروائی کرئے گی۔

یہ بھی پڑھیں  حجرہ شاہ مقیم:دو روز قبل اغواء ہونے والا دو سالہ بچہ پولیس نے ڈرامائی انداز میں برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker