پاکستانتازہ ترین

ڈی آئی خان میں فورسز کے قافلے پر حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)ڈیرہ اسماعیل خان میں کولاچی روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کے قریب دھماکہ سے صوبیدارشہید جبکہ 4اہلکارشدید زخمی ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ ڈیرہ اسماعیل خان کے کولاچی روڈ پر سے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا جس سے صوبیدار خالد شہید اور 4 سیکیورٹی اہلکارشہید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرسی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی  سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو تحصیل کولاچی کے علاقے لونی میں نشانہ بنایا گیاتھا جس میں 5 اہلکارزخمی ہوئے تھے ۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!