پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم کے بعد، ق لیگ نے بھی لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا

tahir ul qadri and q leagلاہور(نمائندہ خصوصی)  متحدہ قومی موومنٹ کے بعد حکومت کی اہم اتحادی مسلم لیگ (ق) نے بھی تحریک منہاج القرآن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ظالمانہ قوتوں کے خلاف آواز اٹھانے پر ق لیگ ڈاکٹر طاہر القادری کا بھرپور ساتھ دے گی۔ مسلم لیگ ق کے وفد نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے لاہور میں ملاقات کی ۔۔۔ جس میں لانگ مارچ اور نئے سیاسی ایجنڈے سمیت دیگر معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا مشن جمہوریت اور آئین سے متصادم نہیں ۔ اور مسلم لیگ قاف ان کا بھرپور ساتھ دے گی ۔ نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہی نے ڈاکٹر طاہر القادری کے انتخابی اصلاحات کے مشن کو اہم قراردیتے ہوئے انتخابی عمل کو درست کرنا وقت کی ضرورت قرار دیا ۔۔ طاہرالقادری نے امید ظاہر کی کہ  جوں جوں لانگ مارچ کا وقت قریب آئے گا ۔ مزید سیاسی قوتیں ان کے ساتھ شامل ہوتی جائیں گی

یہ بھی پڑھیں  دنیاپرحکمرانی کرنےوالی ایجاد’’کمپیوٹر‘‘اورشافع تھوبانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker