بین الاقوامیتازہ ترین

سعودی عرب میں شہزادہ مقرن کی جگہ شہزادہ نائف نئے ولی عہدمقرر

ریاض(ڈیسک نیوز) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اور وزیر خارجہ سعود الفیصل کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا۔ سعودی ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ولی عہد اور نائب وزیراعظم شہزادہ مقرن بن عبد العزیز کو ان کے عہدے سے برطرف کر کے شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کو نیا ولی عہد نامزد کر دیا ہے۔ شاہ سلمان نے وزیر خارجہ سعود الفیصل کو بھی ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہے اور ان کی جگہ عادل الجبیر کو ملک کا نیا وزیر خارجہ تعینات کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شہزادہ نائف بن عبد العزیز بھی 12-2011 میں ملک کے نائب وزیراعظم رہ چکے ہیں جبکہ 1975 سے لے کر 2012 تک ملک کے وزیر داخلہ بھی رہے۔ عادل بن احمد الجبیر امریکا میں سعودی عرب کے سفیر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ برطرف وزیر خارجہ سعود بن الفیصل 1975 سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز تھے۔

یہ بھی پڑھیں  افواج 24 گھنٹے الرٹ ہیں، عوام انتخابات کی تیاری کریں،وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker