تازہ ترینفن فنکار

منور ظریف کو ہم سے بچھڑے 35 برس بیت گئے

لاہور(نمائندہ شوبز) شہنشاہ ظرافت کہلائے جانے والے معروف کامیڈین منور ظریف کی آج 35ویں برسی منائی جارہی ہے۔منور ظریف 2 فروری 1940 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے، اپنے 16 سالہ فنی کیریئر میں انہوں نے خود کو ناصرف مزاحیہ اداکار کے طور پر منوایا بلکہ فلمی ہیرو کے طور پر بھی لاجواب اداکاری کا مظاہرہ کیا، انہوں نے لگ بھگ 300 اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا اور رنگیلا کے ساتھ ان کی جوڑی فلم بینوں میں بہت مقبول رہی، لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا یہ عزیم اداکار 36 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا تاہم ان کی فنی خدمات ان کے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  چوہدری سرورکی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی: شاہ محمود قریشی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker