تازہ ترینعلاقائی

نوزشریف نے عمران خان کی عیادت کرکے بڑے پن کا ثبوت دیا،امتیازشاکر

imtiazلاہور(پریس ریلیز)سینئر نایب صدر لیبرونگ لاہوراؤناصر علی خاں میؤ،میڈیا سیکرٹری امتیاز علی شاکرچوہدری آس محمد میؤ اور ن لیگی رہنماء طلحہ برکی ،نے کہا کہ عام انتخابات کے موقع پر عوام نے مسلم لیگ ن کا بھرپور ساتھ دیا ،ضمنی الیکشن میں بھی ن لیگ کے اُمیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ،مخالفت برائے مخالفت کسی مسئلے کا حل نہیں ،عوام بھوک ،افلاس،مہنگائی،بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں ایسے میں حکمران اگر بے روزگاری اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی بجائے ایک دوسرے سے اُلجنے کی سیاست کریں گے تو عوام کا جمہوری نظام سے اعتماد اُٹھ جائے گا جسے دوبارہ بحال کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا،لہٰذا بہتر یہی ہے کہ حکمران ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر ملک وقوم کی بہتری کے لئے مل کرکام کریں اور الزامات کی بجائے کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن کی تیاری کریں ،یقیناجوپارٹی بہتر انداز میں خدمت کرے گا عوام آئندہ اُسے اپنا حکمران منتخب کریں گے ۔امتیاز علی شاکر نے کہا کہ معیاشی اور فلاحی انقلاب مسلم لیگ ن ہی لائے گی،بہت جلد ملک میں پھیلے اندھرے روشنوں میں تبدیل ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ سب کو ایک دوسرے کا مینڈیٹ تسلیم کرنا چاہئے مولاناکی طرف سے تحریک انصاف کا کامینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کا اعلان افسوس ناک ہے ۔طلحہ برکی نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ،مسئلہ کشمیر،دہشتگردی ،تجارت سمیت دیگر امور پر بھارت کے ساتھ بامقصد مذاکرات ہونے چاہئے ۔جنگی عزام سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بہتر مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں ۔اُمید ہے میاں نواز شریف امریکہ ،بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات استوار کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  عالم اسلام پر طاغوتی وار.

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker