تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:گزشتہ رات ہونے والی ژالہ باری نے پھر تباہی مچادی

داؤدخیل (ضیانیازی سے )گزشتہ رات ہونے والی ژالہ باری نے پھر تباہی مچادی داؤدخیل کے نواحی علاقوں سوڑا شریف ،بنی افغان ،میں سینکڑوں کنال پر کھڑی گندم کی تیار فصل تباہ ہوگئی ہے اس سے قبل ہونے والی ژالہ باری نے چکڑالہ ،کمرمشانی ،عیسی خیل ،داؤدخیل میں گندم کی فصل کو تباہ کر کے رکھا دیا جس سے غریب کی سال بھر کی محنت ضائع ہو گئی ہے لیکن اس تباہی کا ازالہ کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی غریب کسانوں کی امداد نہیں کی گئی اور اس بار عین گندم کی فصل کی تیاری کے موقع پر ہونے والی بارشوں نے بھی گندم کی پیدا وار میں واضح کمی کی جس کی وجہ سے زمینداروں کی گندم کی پیدوار پچھلے سال سے انتہائی کم ہو رہی ہے داؤدخیل کے کسانوں حفیظ اللہ خان نمبر دار ،سابق کونسلر عطاء اللہ خان ،سابق کونسلر وزیر خان ،سا بق چیرمین یونین کونسل ڈھیر امید علی شاہ میاں ممتاز گیلانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ اس سال بارشوں اور ژالہ باری نے گندم کی فصل کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے کئی علاقوں میں گندم کی تیار فصل ژالہ باری نے تباہ کردی اور ہونے والی بارشوں کی وجہ سے گندم کی پیدوار پر بھی اثر پڑا ہے جس کی وجہ سے گندم کی پیدوار میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی ا ومیانوالی سے اپیل کی ہے کہ ان علاقوں کو آفت زدہ قرار کے زمینداروں اور کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور انہیں ریلیف دیا جائے اور کسانوں کے قرضے 70فیصد معاف کر دیے جائے تاکہ اگلی فصل کی کاشت آسانی سے ہو سکے ورنہ غریب زمیندار اور کسان پائی پائی کے محتاج ہو جائے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button