پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم دہشتگرد جماعت، پاکستان کیخلاف کام کر رہی ہے: ایس ایس پی رائو انوار

کراچی(ڈیسک نیوز) ایس ایس پی ملیر رائو انوار نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ایک دہشتگرد جماعت ہے جو دشمن ملک بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان میں کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس پر پابندی لگائی جائے۔ ایس ایس پی رائو انوار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔ دونوں دہشتگردوں نے ایم کیو ایم کے خلاف اہم انکشافات کئے ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے بھارت جا کر پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے ٹریننگ حاصل کی۔ دہشتگردوں کو بنکاک کے راستے بھارت لے جایا گیا تھا جہاں انھیں بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را” نے ٹریننگ دی۔ دونوں دہشتگردوں کو لاہور کے راستے پاکستان میں داخل کیا گیا تھا –

یہ بھی پڑھیں  سعودی حکومت نے خواتین کو پہلی بار ووٹ ڈالنے کا حق دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker