تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:لڑائی کے مختلف واقعات میں 16افراد کا 6 افرا دپرتشدد

daskaڈسکہ(نامہ نگار) لڑئی جھگڑے کی3 مختلف وارداتوں میں16افراد نے چھری،اینٹ اور ڈنڈے سوٹوں سے وار کر کے 6افراد کو لہولہان کر دیاتفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ رام رائیاں کا رہائشی محمد جمیل ،محمد لطیف کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کر نے گیا تو وہاں پر موجود ملزم عبدالقیوم نے ق لیگ کو ووٹ کاسٹ کر نے کیلئے دباؤ ڈالا منع کر نے پرطیش میں آکر اینٹ مار کر محمد لطیف کو زخمی کر دیا اور وہاں پر موجود اس کے ساتھیوں ماجد ،محمد رفیق ،عظمت اللہ اور محمد رضوان نے ڈنڈے سوٹوں سے اسے زدوکوب کیا ،دوسرے واقعہ میں تھانہ ستراہ کے علاقہ کوٹلی نوشہرہ کے رہائشی سیف اللہ نے فیاض سے بجری خریدی اور شکایت کی کہ بجری کم دی ہے جس پر طیش میں آکر ملزم فیاض نے اپنے ساتھیوں شاہد عرف شاہدی ،زاہد عرف زاہدی نے گالی گلوچ کی ڈنڈے سوٹوں سے زدوکوب کیا مدعی کا بھائی رضوان چھڑانے آیا تو ملزمان نے اسے بھی زدوکوب کیا تیسرے واقعہ میں تھانہ ستراہ کے علاقہ نور پور کا سلطان احمد اپنے والد وغیرہ کے ہرماہ جا رہا تھا کہ راستہ میں تھڑا مارے کھڑے ملزمانلیاقت علی مسلح چھری ،محمد عالم ،محمد شفیع ،،سردار خان،مشتاق احمد ،خوشی محمد ،محمد شوکت ،مبشر ،محمد اسحاق وغیرہ نے انہیں روک کر دستی ہتھیاروں سے زدوکوب کر کے شدید زخمی کر دیا وجہ عناد یہ ہے کہ مسعی پارٹی نے ملزمان کی مخالف پارٹی کو ووٹ کاسٹ کیا تھا صدر ،ستراہ پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے

یہ بھی پڑھیں  پسرور: موت کے منہ میں بیٹھ کر تعلیم حاصل،خستہ حال عمارت کسی وقت بھی زمین بوس ہونے کا خدشہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker