پاکستانتازہ ترین

صدراور وزیراعظم پاکستان کے عالمی یوم مزدورپر قوم کو پیغام

اسلام آباد(بیوروچیف)صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ محنت کشوں کو با اختیار بنائے بغیر ترقی کے دعوے بے معنی رہیں گے اور یوم مزدور پر محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرنی ہوگی۔ وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں ایسی قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں محنت کش اپنی محنت کا بہتر سے بہتر معاوضہ حاصل کر سکیں۔ عالمی یوم مزدور کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے، مزدوروں کی فلاح کے لیے حکومت نے متعدد عملی اقدامات کیے، صوبائی حکومتیں کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، آج یوم مزدور پر محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرنی ہو گی، وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی یوم مزدور پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم و وطن کی تعمیر میں ہر مزدور کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے،ہماری افرادی قوت ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ افرادی قوت کسی بھی صنعت اور معیشت کےلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، افرادی قوت کے بغیر کامیابی اور ترقی کا پہیہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت محنت کش طبقات کی حالت بہتر بنانے کے لیے بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button