پاکستانتازہ ترین

نوازشریف کا بارہ رکنی وفاقی کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ

pmlnاسلام آباد(بیوروچیف) مسلم لیگ نون نے پہلے مرحلے میں بارہ رکنی وفاقی کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ اتحادی جماعت کے محمود خان اچکزئی کو اسپیکرقومی اسمبلی جبکہ کسی خاتون رکن کو ڈپٹی اسپیکر بنانے پرغورکیا جارہا ہے ۔ کون کون وزیر ہوسکتا ہے ۔ حکومت سازی کا اہم مرحلہ کابینہ سازی، لیگی قائدین نے پانچ اہم وزارتوں، داخلہ، خارجہ، خزانہ، پانی و بجلی اور دفاع کیلئے سر جوڑ لئے۔  مسلم لیگ نون نے مرحلہ وار کابینہ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ابتدا میں ارکان کی تعداد محض بارہ رکھی جائے گی۔ نوازشریف اپنے آزمودہ بزنس منیجر سرتاج عزیز کو دوبارہ خزانے کی چابیاں تھمانے میں سنجیدہ ہیں۔ احسن اقبال اور اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ پر نظریں جما لی ہیں۔ سردار ایاز صادق اور خرم دستگیر وزارت تجارت کیلئے مد مقابل ہیں۔ زاہد حامد نے وزارت قانون کیلئے لابنگ تیز کر دی۔
قوم کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کی ذمہ داری خواجہ آصف کے کاندوں پر پڑنے کا امکان ہے۔ پنجاب اور سندھ کی گورنری کیلئے قرعہ رانا اقبال اور مشاہد اللہ خان کے نام نکلنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سراج الحق نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کو ہارس ٹریڈنگ قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker