
داؤدخیل (ضیانیازی سے )کالاباغ میانوالی روڈ پر کار اور فلائنگ کوچ میں تصادم 4خواتین سمیت 15ٖٓافراد زخمی جن میں سے چار شدید زخمی تفصیلات کے مطابق میانوالی سے کالاباغ جانے والی فلائنگ کوچ نمبر کرک 1863کالاباغ جا رہی تھی کے مہارانوالہ کے قریب پیچھے سے آنے والی کار نمبر FDA2111جو کے تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کوچ سے پیچھے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار خواتین سمیت پندرہ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو پٹرولنگ پولیس تری خیل کے انچارج عتیق الرحمن اور قیصر سوانسی نے بروقت طبعی امداد دیکر ریسکیو 1122کو اطلاع دی جہنوں نے فوری طور پر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی لے گئے زخمیوں میں چار شدید زخمی تھے پٹرولنگ پولیس نے کار کے ڈرائیور ریاض الحق سکنہ فیصل آباد اور اس میں سوار ا سکے ساتھیوں کو تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا