پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کاانگوٹھوں کے نشانات چیک کرنے پر غور

election commissionاسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مبینہ دھاندلی والے حلقوں میں لگائے انگوٹھوں کے نشانات چیک کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق انگوٹھے چیک کرنے کی لاتعداد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد اس طریقہ کار پر مشاورت کے لیے چیرمین نادرا یعنی نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے بعض سیاسی جماعتوں کی طرف سے بھی تجویز رکھی گئی تھی کہ انگوٹھے کے نشان کی تصدیق کے ذریعے جعلی اور بوگس ووٹ کا باسانی پتا چلایا جا سکتا ہے۔اس تجویز پر الیکشن کمیشن نے نادرا حکام سے رائے لینے کا فیصلہ کیا اور چیئرمین نادرا الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے باضابطہ آگاہ کریں گے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کو سب سے زائد شکایات ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سے موصول ہوئی ہیں جہاں عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی۔ غیرسرکاری تنظیم فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں 49 پولنگ اسٹیشنوں پر ٹرن آوٴٹ 100 فیصد سےبھی زائد رہا۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی ،محمدخان ہوتی بھی ن لیگ میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker