تازہ ترینعلاقائی

لاہور:مال روڈ پر گونگے بہرے افراد کا احتجاج اور دھرنا

لاہور (نمائندہ خصوصی)بول نہیں سکتے، مگر آواز احتجاج بلند کررہے ہیں ۔بے روزگاری سے پریشان گونگے بہرے افراد مطالبات منوانے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ۔ پشاور اور کراچی میں الگ الگ اداروں کے ملازمین حق مانگنے سڑکوں پر نکلے ہیں ۔ قوت گویائی اور سماعت سے محروم، یہ افراد مختلف شہروں سے لاہور پہنچے ہیں اور چاہتےہیں کہ ان کے مطالبات پر شنوائی ہو ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ خصوصی افراد کے طور پر انہیں روزگار فراہم کیا جائے اور ملازمتوں میں الگ کوٹہ مقرر کیا جائے۔ مظاہرین نے مال روڈ بلاک کی اور پنجاب اسمبلی جانے کی کوشش کی ۔ادھر فاٹا کےاساتذہ نے بھی پشاور میں احتجاجی ریل نکالی ۔ اور فاٹا سیکریٹریٹ کے سامنے جمع ہوکر مظاہرہ کیا۔ اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ ان کی اپ گریڈیشن اور مستقل کرکے دیگر صوبوں کے برابر حقوق دیے جائیں ۔کراچی میں آج پھر نادرا ملازمین کی جانب سے احتجاج کیا جارہاہے ، ملازمین مطالبات کی منظوری کےلیے نادرا ہیڈکوارٹرز کے باہر دھرنا دیے بیٹھے ہیں ، جبکہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی نادرا ملازمین کا احتجاج جاری ہے جس سے نادرا مراکز پر آنےوالے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker