پاکستانتازہ ترین

پاکستان الطاف حسین کے بیان کا نوٹس لے، برطانیہ

altafاسلام آباد(بیوروچیف) برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے کراچی کو ملک سے علیحدہ کرنے سے متعلق بیان پر پاکستان کو سنجیدگی سے نوٹس لے۔ ان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے بیان کے بعد لندن پولیس کے پاس شکایات کا سیلاب آگیا، ان کے خلاف کارروائی ناممکن نہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈم تھامسن نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان پر برطانوی پولیس کو بے تحاشہ شکایات موصول ہوئی ہیں جس کی تحقیقات ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں نفرت اور تشدد پھیلانے پر سخت قوانین ہیں، اگر کسی پر جرم ثابت ہوجائے تو جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔ ایڈم تھامسن نے بتایا کہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے کراچی کو پاکستان سے علحیدہ کرنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا جس پر لندن پولیس نے شکایات درج کرانے والوں سے ثبوت مانگ لیے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 11 مئی کے انتخابات غلطیوں سے پاک نہیں تھے، انتخابات میں یورپی یونین مبصرین کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  صْورتِ حال مْشکل ضرور ہے مگر۔۔۔۔۔؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker