پاکستانتازہ ترین

الطاف حسین کے فوج کے حوالے سے بیان کے خلاف اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع

لاہور(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے فوج کے حوالے سے بیان کے خلاف اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی،قرار داد میں الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی میں یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی خاتون رکن راحیلہ خادم حسین کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔ قرارداد کے متن کے مطابق ملک کی سلامتی اور قومی مفادات کے متعلق معاملات انتہائی حساس ہیں،اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے انتہائی محتاط رہنا چاہیئے، قرارداد کے مطابق اس غیر ذمہ دارانہ بیان سے عوامی احساسات اور جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں، قرارداد میں الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:جنازہ نہ پڑھانے پہ متوفی کے ورثا نے امام مسجد کو مارمارکرادھ موا کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker