تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا چوک میں ٹریفک گھنٹوں جام رہنا،گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگنا معمول بن گیا

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی/ نا مہ نگار)ٹیکسلا چوک میں ٹریفک گھنٹوں جام رہنا،گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگنا معمول بن گیا موٹروے پو لیس،وارڈن پو لیس بے بس،جی ٹی روڈسے آنے والی ٹریفک،پی او ایف واہ سے آنے والی ٹریفک اور ہریپور حطار سے آنے والی ٹریفک ٹیکسلا چوک میں پہنچ کر گھنٹوں انتظار کے بعد چلتی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو بھی شدید پریشانی کا سا منا کرنا پڑتا ہے ،جسکی بنیادی وجہ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا ٹیکسلا شہر میں داخل ہونا ہے،مقامی شہریوں نے موٹروے پو لیس اور وارڈن پو لیس کے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطا لبہ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا چوک میں ہیوی ٹریفک کا ٹیکسلا شہر میں داخل ہونا ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے لیئے وبال جان بن گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک گھنٹوں بلاک رہتی ہے اور گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ جاتی ہے جی ٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک،پی او ایف واہ سے آنے والی ٹریفک،ہریپور حطا سے آنے والی ٹریفک جب ٹیکسلا چوک میں پہنچتی ہے تو ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے گھنٹوں انتظار کر نے کے بعد ٹریفک چلتی ہے جس کی وجہ سے ٹرنسپورٹرز اور مسافروں کو شدید پر یشانی کا سا منا کرنا پڑتا ہے موٹروے پو لیس اور وارڈن پو لیس انتھک کوششوں کے باؤجود بے بس پائی جاتی ہے دن کے وقت ٹیکسلا شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے کو یقینی طور بند کیا جائے تا کہ ٹریفک بلاک کم سے کم ہو ،مسافروں اور شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا جو کہ تاریخی شہر ہے یہاں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے لیئے موٹر وے پو لیس اور وارڈن پو لیس کے اعلی احکام نوٹس لیں اور یہاں ٹریفک کے مسائل کو ختم کر کے یہاں کے باسیوں کی مشکلات میں کمی کریں ۔

یہ بھی پڑھیں  تبدیلی سرکار کے کارنامے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker