پاکستانتازہ ترین

عسکری قیادت نے دہشتگردی میں "را ” کے ملوث ہونے کا نوٹس لے لیا

راولپنڈی(بیوروچیف) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب، کراچی آپریشن، ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور فوج کے پیشہ ورانہ امور سمیت اہم ایشوز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں اعلیٰ عسکری قیادت نے پاکستان میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را” کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا سختی سے ںوٹس لیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان، اس کے عوام اور مسلح افواج کی عزت و وقار کی ہر حال میں حفاظت کی جائے گی۔ دہشتگردی سے پاک پاکستان قومی عزم ہے۔ اعلیٰ عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشتگردوں اور مجرموں کیخلاف آپریشن غیر سیاسی ہے۔ قوم کی مدد سے آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کا مقصد ملک میں امن قائم کرنا ہے۔ مسلح افواج نے ان گمراہ افراد کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں۔ یہ قربانیاں امن اور آنے والی نسل کے بہتر مستقبل کے لئے دی گئی ہیں۔ دہشتگردی کے نتیجے میں ہزاروں پاکستانی اور بچے شہید ہوئے ہیں۔ آرمی چیف نے ہدایات جاری کیں کہ قبائلی علاقوں میں چھپے ہوئے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا جائے جبکہ شہروں میں چھپے ہوئے دہشتگردوں اور ان کے ساتھیوں کے خلاف خفیہ معلومات پر آپریشن کو تیز کیا جائے –

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: انسانی اسمگلروں نے بارہ سالہ بچے کو اونٹ ریس میں گھوڑے کا جوکی بنانے کیلئے عمان پہنچادیا ، ایف آئی اے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker