تازہ ترینکھیل

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل کھیلا جائیگا

میرپور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے میرپور اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کو زیر کرنے کے عزم کے ارادے سے آخری بار بھرپور تیاریاں کیں۔ ٹیسٹ جیتنا ہے اور سیریز جیت کر وطن واپس جانا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسی عزم کے ساتھ آخری ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے کی بھرپور ٹریننگ، ٹیم کو جوائن کرنے والے بلاول بھٹی بھی ایکشن میں دکھائی دیئے، بیٹسمین بھی اپنا کام کرتے نظرآئے، فیلڈنگ کی خامیوں کو بھی دور کرنے کی کوشش کی گئی۔ دوسری جانب بنگلادیشی کھلاڑی بھی سیریز جیتنا چاہتے ہیں، یہ جھلک اُن کی پریکٹس میں بھی نظر آئی، کپتان مشفق الرحیم کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز جیتی ہے ، ٹی ٹوئنٹی میں بھی کامیاب ہوئے ہیں، ٹیسٹ سیریز بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  نگراں وزیراعظم کی تقرری خوش آئند ہے، نوازشریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker