تازہ ترینعلاقائی

ڈی سی او قصور بے بس، بھائی پھیرومیں جگہ ،جگہ گندگی کے ڈھیرناجائز تجاوزات کی بھر مار

downloadبھائی پھیرو(نامہ نگار) ڈی سی او قصور بے بس، بھائی پھیرومیں جگہ ،جگہ گندگی کے ڈھیرناجائز تجاوزات کی بھر مار، ملتان روڈ فلتھ ڈپو میں تبدیل ،بلدیہ بھائی پھیرو کا اضافی چارج سنبھالنے والا واحد چیف آفیسر محمد شفیع صرف بلدیہ پتوکی تک ہی محدود،شہریوں کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج۔تفصیلات کے مطابق ۔گزشتہ روزشہریوں کی بہت بڑی تعداد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے متعدد مرتبہ ڈی او سی صاحب قصور کی توجہ بھائی پھیرو ملتان روڈ پر جگہ ،جگہ گندگی کے ڈھیر بے ہنگم ٹریفک ناجائز تجاوزات گلی و محلوں میں گندا پانی ودیگر مسائل کی طرف دلائی مگر نا جانے وہ کونسی طاقت ہے جو ڈی سی او صاحب کو کارروائی کرنے سے روکے ہوئے جو کہ ابھی تک ا س علاقے کی طرف کوئی توجہ ہی نہیں دی گئی ہے جبکہ بلدیہ بھائی پھیرو کا دیہاڑی دار عملے نے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے مال کماؤ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملتان روڈ پر جگہ، جگہ چھابڑی فروش،ریڑھی بان،و دیگر کو منتھلی کے عوض ملتان روڈ کو فلتھ ڈپو میں تبدیل کرکے دونوں اطراف سے سڑک بند کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ٹرانسپورٹروں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ پیدل چلنے والے مسافر بھی اس پریشانی سے دوچار ہو رہے ہیںیہی صورت حال مین بازار کی ہے جہاں پر دکانداروں نے دکانوں کے آگے تھڑے اور پھٹے کرائے پر دیکر بازار بند کررکھا ہے جبکہ شہر بھر کے گلی و محلے بھی بلدیہ بھائی پھیرو کے زیر عتاب آئے ہوئے ہیں جہاں پر گندگی و گندا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے مکھیاں مچھراور طرح ،طرح کے جرا ثیم عوام کو مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ پتوکی کے چیف آفیسر محمد شفیع کو بلد یہ بھائی پھیرو کا اضافی چارج دیکرتعینات کیا گیا ہے جو کہ بلدیہ بھائی پھیرو کی ذمہ داری سنبھالنے کا اہل ہی نہیں ہے

یہ بھی پڑھیں  پی ایس ایل5، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker