تازہ ترینعلاقائی

میاں نوازشریف بلوچ عوام کے زخموں پرمرہم رکھیں گے۔مجتبیٰ شجاع

mujtabaلاہور (پریس ریلیز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ممبرپنجاب اسمبلی وسابق صوبائی وزیرمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف بلوچ عوام کے زخموں پرمرہم رکھیں گے۔مسلم لیگ (ن) کی حالیہ کامیابی کیلئے بلوچ عوام کی دعاؤں اوروفاؤں نے انتہائی اہم کرداراداکیا ۔شہرقائدؒ سمیت ملک بھر میں قیام امن کیلئے مسلم لیگ (ن) دوررس اقدامات اٹھائے گی ۔ انتھک میاں نوازشریف اپنے ویژن اوراپنے اپنے شعبہ میں ماہرٹیم ممبرزکی مددسے عوام کااحساس محرومی دورکریں گے۔ پاکستان کوایٹمی قوت بنانے والی سیاسی قیادت اسے معاشی طاقت بنائے گی۔مسلم لیگ (ن) کی تازہ دم اورتجربہ کارقیادت پاکستان کوشاہراہ ترقی پرگامزن کرنے کیلئے پرعزم اورپرجوش ہے۔اپنے حلقہ انتخاب میں ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے مزید کہا کہ یہ ایک دوسرے کیخلاف ذاتیات پراترنے اورآپس میں الجھنے کا نہیں بلکہ پاکستان کیلئے سرجوڑنے اوراصولی سیاست کرنے کاوقت ہے۔میاں نوازشریف نے پاکستان میں سیاسی ومعاشی استحکام کیلئے سنجیدہ سیاسی قیادت کی طرف دوستی اورتعاون کاہاتھ بڑھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کاتلخیاں فراموش کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی تیمارداری کیلئے شوکت خانم کینسر ہسپتال جاناپاکستان میں رواداری کے فروغ کاسبب بنے گا۔ نامزدوزیراعظم میاں نوازشریف نے قومی مفاہمت اورتعمیری سیاست کی بنیادرکھ دی ،امید ہے پارلیمنٹ کے اندراورباہر بیٹھی پارٹیوں کی قیادت بھی اس کامثبت جواب دے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) وفاق اورپنجاب میں مختصر کابینہ کے باوجود اٹھارہ کروڑعوام کوزیادہ ڈیلیور اورریلیف فراہم کرے گی۔میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف سادگی ،کفایت شعاری کوفروغ دیں گے،دستیاب وسائل کی ایک ایک پائی عوام کی ویلفیئر پرصرف کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:وومن ورکنگ ڈے کے حوالے سے ایک سیمینار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker