تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل: دو مختلف حادثات میں عورت سمیت دو افراد جاں بحق

داؤدخیل (ضیانیازی سے )داؤدخیل میں دو مختلف حادثات میں عورت سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے میانوالی بنوں روڈ پر مہارنوالہ کے قریب فلائنگ کوچ اور کار کے حادثے میں 15افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جن مین سے گزشتہ روز داؤدخیل کی رہائشی خاتوں زوجہ اسماعیل میانوالی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ دوسرے واقعے میں داؤدخیل کے نواحی علاقہ پکی شاہ مردان کا رہائشی مطیع اللہ اپنے ٹرک پر پنڈی سے داؤدخیل آ رہے تھے کہ کوٹ قاضی کے قریب ٹرک پہاڑی پر چڑھتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوگیا اور الٹ گیا اور مطیع اللہ ٹرک کے ٹول میں سو رہا تھا جو کے نیچے گر گیا اور اس کے اوپر چینی کے گٹو گرنے سے مطیع اللہ موقع پر ہی دم توڑ گیا دو نوں کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئیں نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!