پاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت کا پچاس ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ

لاہور(نامہ نگار)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سکولوں کے پچاس ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبے کے مختلف سکولوں میں تعینات پچاس ہزار کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ چھ سال سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سمری بھی تیار کر لی گئی ہے جس پر وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق دوسری طرف پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات میں ناقص نتائج دینے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی بھی روک دی گئی ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ کسی بھی استاد کو جبری ریٹائر یا برطرف نہیں کیا جائے گا –

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:پولیس اسٹیشن پرعدالتی حکم پر چھاپہ، دوافراد بازیاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker