تازہ ترینفن فنکار

عینک والا جن سے شہرت پانے والا زکوٹا حکومتی مدد کا منتظر

لاہور(عقیل خان)بچوں کے پسندیدہ ڈرامے عینک والا جن کے اہم کردار زکوٹا جن کو بیماری اور غربت نے لاچار کردیا۔ فنکار کا مطالبہ ہے کہ حکومت مکان اور علاج کی سہولت فراہم کرے۔ طلسماتیدنیا پر بنائے گئے مقبول ترین پاکستانی ڈرامے عینک والا جن سے شہرت پانے والا منا لاہوری گزشتہ ایک سال سے فالج کا شکار ہیں، بیماریے جسم کا دایاں حصہ متاثر ہوا تو اس فنکار سے اداکاری تو ایک طرف کھانا پینا بھی مشکل ہو گیا۔  شاہدرہ کے نواحی گاوں میں رہنے والے معروف زکوٹا جن کے گھر کے باہر ویرانی اور گندگی ہے، جب کہ اندر بجلی، گیس اور پانی کی کوئی سہولت بھی موجود نہیں۔ فنکار کی اپیل ہے کہ حکومت شہر میں گھر دے تاکہ زندگی کی آخری سانسیں وہ سُکون سے گزار سکیں۔پنجاب حکومت کي جانب سے منا لاہوري کيليئے پچيس ہزار ماہانہ کا وظيفہ تو مختص ہے ليکن آرٹسٹ کے مطابق انہيں کئي کئي ماہ چيک ہي نہيں ملتا۔ جبکہ کل سوشل میڈیا پر ان کی فوتگی کی خبر بھی گردش کرتی رہی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker