مصطفی آباد/ للیانی(نامہ نگار)اے ایس آئی کا جیب کتروں کے خلاف کاروائی کرنے سے انکار۔ ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد میں تعینات اصغر اے ایس آئی کو جیب کتروں کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے درخواست دی گئی۔ 14دن درخواست رکھنے کے بعد اس نے مدعی مقدمہ عبدالقیوم کو درخواست واپس کرتے ہوئے معذرت کر لی کہ میں جیت کتروں کے خلاف کاروائی نہیں کر سکتا ۔ شہریوں کے مطابق کاروائی کرنے سے انکار یہ بات ظاہر کرتا ہے کہ اصغر اے ایس آئی جیب کتروں کی پشت پنائی کرتا ہے اور ماہانہ ہزاروں روپے رشوت وصول کرتا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ اے ایس آئی نے آج تک کسی بھی جیت کترے کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔ جبکہ کسی بھی درخواست پر بغیر رشوت لئے کاروائی نہیں کرتا۔ اہل علاقہ نے ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
You must be logged in to post a comment.