تازہ ترینعلاقائی

رورل ہیلتھ سینٹر داؤدخیل میں ایک ماہ سے الٹراساؤنڈ مشین خراب،مریض پریشان

داؤدخیل (ضیانیازی سے )رورل ہیلتھ سینٹر داؤدخیل میں ایک ماہ سے الٹراساؤنڈ مشین خراب جس کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور مریض پرائیویٹ ہسپتالوں سے الٹراساؤنڈ کرانے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار سابق امیر جماعت اسلامی داؤدخیل عبد اللہ خا ن ،امیدوار کونسلر حمید اللہ خان شکور خیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایک ماہ سے خراب الٹراساؤنڈ کی وجہ سے غریب مریضوں کا شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ مریض مہنگے داموں پرائیویٹ ہسپتالوں سے کرانے پر مجبور ہیں انہوں نے ڈی سی او میانوالی ،ای ڈی او ہیلتھ میانوالی سے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر الٹرا ساؤنڈ مشین کو ٹھیک کرا کے غریب مریضوں کو ریلیف دیا جائے ا س سلسلے میں جب میڈیکل انچارج رورل ہیلتھ سینٹر ڈاکٹر اسحاق احمد خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتے سے الٹرا ساؤنڈ مشین خراب ہے میانوالی سے ٹیکنیشن چیک کرنے ہیں لیکن ان کو فالٹ کے بارے میں سمجھ نہیں آئی ہے جس کے بعد محکمانہ طور پر اس کو ٹھیک کرنے کے لیے ٹیکنیشین ملتان یا لاہور سے آئے گا اور امید ہے کہ آج متعلقہ مکینک پہنچ جائے گا اور جلد ہی ٹھیک کرا کے عوام کی تکالیف کو دور کر دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:تین افراد نے حملہ کرکے عورت کومارمارکرادھ مواکردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker