تازہ ترینعلاقائی

سٹی ٹریفک پولیس بھائی پھیروکے ہمراہ سرکل ٹریفک پولیس کا آپریشن

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس بھائی پھیروکے ہمراہ سرکل ٹریفک پولیس کا آپریشن، کوٹرادھاکشن روڈ ودیگر جگہوں سے رکشہ سٹینڈ کے ناجائز اڈے ختم، ٹریفک کی روانی کے نظام کو درہم برہم کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو بھاری جرمانے،عوامی و سماجی حلقوں اور راہگیروں کا سٹی ٹریفک پولیس و سرکل ٹریفک کو خراج تحسین ۔
تفصیلات کے مطابق۔ بلدیہ پھولنگر نے کوٹرادھاکشن روڈ پر ہمہ وقت ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی کے نظام کو مد نظر رکھ کر بھگیانہ کلاں و دیگر دیہاتوں کو جانے والے رکشوں کے لیے واٹر ٹینکی کی جگہ کا کچھ حصہ چار دیواری اور فرش لگا کر رکشہ سٹینڈ بنا دیا مگر رکشہ ڈرائیوروں نے رکشے وہاں کھڑے کرنے کی بجائے روڈ پر شروع کردیے جس سے ٹریفک جام جیسی اذیت سے راہگیر دوچار ہونے لگے جس پر ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس نے فوری طور پر ہدایات جاری کی تو سرکل پتوکی اورسٹی بھائی پھیرو ٹریفک پولیس نے غیر قانونی رکشہ سٹینڈ کا خاتمہ کرتے ہوئے رانگ پارکنگ گاڑیوں و رکشوں کو بھاری جرمانے کرتے ہوئے متعدد کو تھانہ میں بند کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں  کیاہم نے امریکا سے مفاد پرستی اور چین سے چائنا کٹنگ سیکھی ہے..... ؟؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker