پاکستانتازہ ترین

گورنمنٹ اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کروانے کا آج آخری دن

اسلام آباد(بیوروچیف)گورنمنٹ اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔ وزارت مذہبی امور نے درخواست گزاروں کی سہولت کے لیے بینکوں میں جمع شدہ درخواستوں کی تمام تفصیلات اپنی ویب سائٹ پرمہیا کردی ہیں۔ درخواست گزار اپنے شناختی کارڈ یا اپنی حج درخواست کا نمبر درج کرکے اس کا پرنٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ گروپ کی تشکیل یا تفصیلات کے اندراج میں غلطی نظر آنے کی صورت میں متعلقہ بینک کی وساطت سے اس کی تصحیح بھی کروائی جاسکتی ہے۔ اس سال قرعہ اندازی تشکیل دیے گئے گروپوں کی بنیاد پر ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین اس بات کی تسلی کرلیں کہ گروپ کے تمام ممبران کا اندراج ایک ہی گروپ میں کیا جا چکا ہے۔ گروپ ممبران کے علیحدہ علیحدہ ہونے کی صورت میں وزارت ذمہ دار نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button