پاکستانتازہ ترین

گلگت کے قریب پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،8 افراد جاں بحق

گلگت(نمائندہ پاک نیوز)گلگت کے قریب نلتر میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر نے سے آرمی ایوی ایشن کے2پائلٹ ،ناروئے اور فلپائن سفیروں اور ملایشیااور انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات سمیت 8افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ غیر ملکی سفیروں سمیت 13افراد زخمی ہوگئے ہیں۔گلگت میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے حادثہ کے نتیجے میں ناروے اور فلپائن کے سفیر اور ملائیشیا اور انڈنیشیا کے سفیروں کی بیگمات جاں بحق ہوگئیں۔ حادثے میں 2 پائلٹ شہید ہوئے۔وزیر اعظم نواز شریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے گلگت جارہا تھا، جس میں 11 غیر ملکی اور 6 پاکستانی سوار تھے ، نلتر کے مقام پر ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں آرمی ایوی ایشن کے 2 پائلٹ میجر التمش اور میجر فیصل شہید ہوگئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں ناروے اور فلپائن کے سفیر اور ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات بھی جاں بحق ہوئیں ۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں پولش اور ڈچ سفارت کار شامل ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے ایم آئی 17 کے حادثے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا اور حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹ کےسوگواران سےتعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کو بھی آج گلگت پہنچنا تھا، تاہم گلگت حادثے کے بعد وزیراعظم کا دورہ نلتر منسوخ کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ (پیر٢٦؍اکتوبر۲۰۱۵) زلزلہ کے بعد موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز "ماڈا" (رجسٹرڈ)آفس کی تصاویر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker