تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:تھانہ کالاباغ کے ایس ایچ اوفرائص میں غفلت برتنےپرمعطل

داؤدخیل( ضیانیازی سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی سرفراز خان ورک نے تھانہ کالاباغ کے ایس ایچ او کو فرائص میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا جبکہ دیگر 4ایس ایچ اوز کوتبدیل کر کے مختلف تھانوں میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے پولیس ترجمان محمداقبال خان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پائی خیل سب انسپکٹر امیر آحمدخان کو تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ کالاباغ،سب انسپکٹرشاہد نثار اکبر کو
پولیس لائن سے ایس ایچ اوتھانہ پائی خیل،سب انسپکٹرعمرا ن یعقوب کو تھانہ چھدرو سے تبدیل کر کے تھانہ ہرنولی،سب انسپکٹرارباب
طفیل کو تھانہ ہر نولی سے تبدیل کر کے تھانہ مکڑوال تعینات کر دیاگیا ہے جبکہ ایس ایچ او کالاباغ سب انسپکٹرسجاد آحمد نت کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button