تازہ ترینکھیل

میرپور:دوسرا ٹیسٹ ؛پاکستان نے بنگلادیش کو 328رنزسےشکست دیدی

میرپور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 0-1 سے جیت لی ہے ، میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 550 رنز کے ہدف کو پانے کی کوشش میں نو وکٹوں پر 221 رنز بنا سکی ، اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 557 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی ، اظہر علی 226 اور یونس خان 148 رنز اور اسد شفیق 107 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ تیج الاسلام 3 ، محمد شاہد اور شواگتا ہوم نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 203 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ، شکیب الحسن 89 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، امرالقیس نے 32 اور محمود اللہ نے 28 رنز بنائے ، وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے 3،3 ، جنید خان نے دو اور محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ، پاکستان نے دوسری اننگز 195 رنز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈکلئیر کر دی اس طرح بنگلہ دیش کو دوسری اننگز میں کامیابی کیلئے 550 رنز کا ہدف ملا لیکن پوری ٹیم 221 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4 ، عمران خان نے 2 ، جنید خان نے 1 ، وہاب ریاض نے 1 اور محمد حفیظ نے 1 وکٹ حاصل کیں ، بہترین کارکردگی پر اظہر علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا –

یہ بھی پڑھیں  پرویزمشرف نےامریکی صحافی مارک سیگل کابیان مسترد کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker