پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کی کامیاب آزاد امیدواروں کے لیے ہدایت

electionاسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے کامیاب آزاد امیدواروں کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ آزاد امیدوار کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے 3 دن کے اندرکسی بھی پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شمولیت کے لیے آزاد امیدوار اپنی درخواست پارٹی سربراہان کو بھیجیں اور پارٹی سربراہ آزاد امیدوارکی پارٹی میں شمولیت کے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں۔ اگر کامیاب آزاد امیدوار تین دن تک کسی بھی پارٹی میں شامل نہ ہوئے تو وہ آئندہ پانچ سال تک اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker