تازہ ترینعلاقائی

سبی:شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر،نالیوں کا پانی ابل کرسڑکوں پر

سبی(محمد طاہرعباس نمائندہ خصوصی )شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر نالیوں کا پانی ابل کر سڑکوں گلیوں اور گھروں میں گھس گیا گلیاں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار میونسپل انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی شہری اپنی مد د آپ کے تحت اپنی گلیوں اور نالیوں کو صاف کرنے پر مجبور تفصیلات کیمطابق شہر کے مختلف علاقے الہٰ آباد روڈ، غریب آباروڈ، عزیز شہید کالونی، واپڈا روڈ، گنپت رائے روڈ، قصائی محلہ، لوہاراں محلہ، مسجد روڈ، چاکر روڈ، ایریگیشن روڈ ، سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے تعفن اٹھ رہا ہے اور کیڑے و مچھر پیدا ہورہے ہیں جبکہ مختلف بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں شہر میں میونسپل انتظامیہ کی جانب سے کوئی اسپرے بھی نہیں کیا گیا جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور نالیوں کا پانی گلیوں اور سڑکوں پر آنے سے خواتین سکول کے طلباء و طالبات سمیت نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں گندگی کا فوری نوٹس لیکر شہر میں صفائی اور مچھر مار اسپرے مہم کا آغا ز کرایاجائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button