تازہ ترینکھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان تیسری پوزیشن پرآگئی

دبئی (نمائندہ سپورٹس) بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھی پرفارمنس دکھانے کا صلہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی مل گیا ، اپنی تیسری پوزیشن مستحکم بنا لی ۔ انگلینڈ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد اپنی تیسری پوزیشن سے ہاتھ دھونا پڑے تھے ۔ جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئی تھی ، بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں مصباح الیون نے شاندار بلے بازی کے ساتھ تباہ کن بائولنگ بھی کی اور فتح کے ساتھ سیریز بھی ایک صفر سے اپنے نام کی ۔ یوں قومی ٹیم کو 103 پوائنٹس کے ساتھ اپنی تیسری پوزیشن مستحکم بنانے کا موقع مل گیا ۔ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور جنوبی افریقہ 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے –

یہ بھی پڑھیں  پیپلزپارٹی نے سینیٹرفیصل رضاعابدی سے استعفیٰ طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker